اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہبازگل کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی جس دوران کمرہ عدالت میں شہبازگل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق ویڈیو چلائی گئی۔شہباز گِل معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں: وکیل کا عدالت میں بیاناسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے اس کیس میں دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد عدالت نے شہبازگل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کل صبح 11 بجے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
شہباز گل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا



