یہ سیاست کا موقع نہیں، سیلاب متاثرین کا گھر بننے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، یہ سیاست کا موقع نہیں دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامنےکا وقت ہے، سیلاب متاثرین کا آخری گھر بننے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں ،چار سدہ، نوشہرہ اور مہمند سائٹ کا دورہ کیا۔سیلاب سے 1000 سے زائد ہلاکتیں، معیشت کو 10 ارب ڈالر کا نقصان، بلوچستان میں تاحال بجلی بندوزیراعظم شہباز شریف نے چار سدہ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ، ان کی مشکلات اور مسائل سُنے۔متاثرین سے خطاب میں وزیراعظم نےکہا کہ وفاق اورصوبائی حکومت مل کر متاثرین کے لیےکام کر رہے ہیں، فیصلہ کیا ہےکہ 28 ارب روپےکی رقم سے 25 ہزار روپے فی گھرانہ متاثرین میں تقسیم کیے جائیں ، سیلاب اور بارش سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دیے ہیں۔وزیراعظم نےکہا کہ لاکھوں گھر تباہ ہوگئے،کھڑی فیصلیں تباہ ہوگئیں، مخیر حضرات آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین کا آخری گھر بننے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ اس سے قبل مردان پُل پر وزیر اعظم شہباز شریف کو دریائے کابل میں سیلابی صورت حال اور جاری ریسکیو کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر