اسلام آباد ہائیکورٹ : نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سید ظفر علی شاہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔عدالت کا کہنا ہےکہ یہ درخواست اب بھی زیر سماعت ہے، توہین عدالت کی درخواست یہاں قابل سماعت نہیں، لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کیا، حکم نامے میں وفاقی حکومت کی عائد شرط ختم کی گئی، نہ ہی وفاقی حکومت اور نہ ہی نیب نے اس حکم نامے کوچیلنج کیا، اس لیے لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا معاملہ سننا اس عدالت کا اختیار نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز اور شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررخیال رہے کہ وکیل سید ظفر علی شاہ نے بطور پٹیشنر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے، نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کرایا۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، عدالت نواز شریف کی واپسی کے لیے احکامات جاری کرے۔درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو فریق بنایا گیا تھادرخواست میں رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ بیان حلفی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا اس لیے درخواست کے لیے وہی فورم بنتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر