مودی سرکار کا جبر،کشمیری طلبا پاک بھارت میچ دیکھنے سے محروم

سرینگر: (نیشنل ٹائمز)قابض بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کشمیری طلبا کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے بھی محروم کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے کشمیری طلبا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کھیلا گیا ٹی 20 میچ دیکھنے سے روک دیا۔مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں کوجاری حکم نامے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیری طلبا میچ نہ دیکھ سکیں اور اپنے کمروں تک محدود رہیں۔مودی سرکار نے کشمیری طلبا کو گروپ کی شکل میں اکٹھا نہ ہونے دینے اوران کی سوشل میڈیا پوسٹس کی نگرانی کرنے اورکشمیری طلبا کے گروپ بنا کرمیچ دیکھنے پرپانچ ہزاربھارتی روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ بھارت نے اکتوبر2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے پر کئی کشمیری طلبا کو گرفتار کرلیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر