ترکیہ سے تیسرا طیارہ امداد لے کر کراچی پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 11 گھنٹے میں ترکیہ سے تیسرے خصوصی طیارے کی کراچی آمد ہوئی۔پاکستان کے سیلاب اور بارش متاثرین کے لیے ترکیہ حکومت کی جانب سے امدادی سامان لے کر ترکش ائیرفورس کی تیسری پرواز آج صبح سویرے کراچی پہنچی۔ ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر کراچی آئے جس میں پہلی پرواز گزشتہ رات 8 بجے کراچی پہنچی جس میں 38 ٹن امدادی سامان تھا۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر خرم دستگیر، صوبائی وزیر سعید غنی، ترکش قونصلر، پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈی جی سلمان شاہ اور دیگر نے پرواز کا استقبال کیا۔امدادی سامان لانے والا ترکش ائیر فورس کا دوسرا خصوصی طیارہ رات 10 بجے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا جس میں 14 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچایا گیا۔ ترکش ائیر فورس کا تیسرا طیارہ مزید امدادی سامان لے کر صبح 7 بجے کراچی پہنچا۔ حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیاء خورو نوش شامل ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تینوں طیارے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر