اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے سیلاب زدہ پاکستان کے لئے امداد کی اپیل کردی۔اپنے ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ سیلاب کے بے شمار متاثرین، زخمیوں اور بےگھر افراد کیلئے ہم سب دعا کریں۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کرے۔
پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان کیلئے امداد کی اپیل



