توہین عدالت کیس؛ عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پیمرا نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکانے کے الزام میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کے سلسلے میں پیمرا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق احمد مانی نے عدالتی حکم پر عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کروایا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کیا تھا، جس کے بعد پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کروائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر