سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں۔پنجاب کے ضلع راجن پور کے دور دراز علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے جہاں آرمی کے جوان سیلاب متاثرین کو خوراک اور دیگر اشیا کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے طبی معائنے کے لیے کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جب کہ پاک آرمی کے ساتھ پاک بحریہ بھی سندھ میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب میں محصور افراد کو ریسکیو کرلیا ہے، یہ افراد کئی گھنٹوں سے گھروں کی چھتوں پر محصور تھے۔دوسری جانب سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لاہور ڈویژن میں17مقامات پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیز کی ہدایت پر فوج اور رینجرزکے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ، ڈیفنس، لبرٹی ،قصور، شیخوپورہ، چونیاں فورٹریس اسٹیڈیم، صدر، والٹن، جوہرٹاؤن اور گریٹراقبال پارک میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں عوام سیلاب متاثرین کے لیےکیمپوں میں عطیات جمع کرارہے ہیں۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاک فوج ، پنجاب رینجرزکےجوان بلوچستان، سندھ، کے پی کے، جنوبی پنجاب میں متاثرین تک عطیات کی ترسیل کے لیے دن رات مصروف ہیں، عوام سےاپیل ہے کہ دل کھول کرعطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر