یہ وقت سیاست کا نہیں سیلاب متاثرین کی امداد اور زخموں پرمرہم رکھنےکا ہے، نواز شریف

لندن(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپیل کی ہے کہ تمام صاحب حیثیت لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی امداد اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور کارکن تمام کام چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں لگ جائیں،اپنی تمام تر صلاحیتیں سیلاب متاثرین کے لیے لگا دیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، مریم نواز بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے جا رہی ہیں، مریم نوازسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، شہباز شریف اور مریم نواز قوم کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامیں گے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی امداد اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اپنے اعمال کا جائزہ لینا کا موقع ہے، بلاشبہ سیلاب بہت بڑی قدرتی آفت ہے، سیلاب سے ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں بےگھر ہوچکے ہیں، یہ وقت کوئی اورکام کرنے کا نہیں متاثرین کی مدد کا وقت ہے، متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔ نواز شریف نے اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کے لیے کیمپس لگائے جائیں، متاثرین کو خیمے فراہم کیے جائیں، پریشان حال لوگ آپ کی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ آپ بھی آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر