ہم سیاستدانوں کی طرح چندوں کی تشہیر نہیں کرتے، فیصل قریشی

­­­کراچی(نیشنل ٹائمز): معروف اداکار قیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہم اداکار سیاستدان نہیں ہیں جو اپنے ڈونیشنز اور چندوں کی تشہیر کریں۔انہوں نے گیم شوز کے میزبانوں پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ اگر ان ناقدین کے دل میں اتنا ہی درد ہے تو پانی سمیت دیگر کھانے والی چیزیں سیلاب زدگان تک پہنچائیں اور اگر وہ زیادہ محب الوطن پاکستانی ہیں تو بہت سے فلاحی ادارے عطیات جمع کررہے ہیں، ان کی مدد کریں۔واضح رہے کہ ملک میں سیلابی صورت حال پر سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ کافی وائرل ہورہی ہے، پوسٹ میں گیم شوز کے معروف میزبانوں کی تصاویر کے ساتھ تحریر ہے کہ لاکھوں روپے کے انعام بانٹنے والے اس صورت حال میں کہاں ہیں۔فیصل قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری، فہد مصطفی اور دانش تیمور کی تصاویر پوست ہوئی ہے جس پر بے تحاشا طنز اور تنقید ہے کہ ہم بڑے بڑے شوز کرتے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی چندہ نہیں کررہے۔ ہم کوئی سیاستدان نہیں کہ جو کچھ کریں تو میڈیا پر خبر آجائے۔اداکار نے مزید کہا کہ ہم سب اپنی طرف جتنی ممکن ہو مالی مدد کرتے ہیں۔ گیم شوز انسپانسرڈ ہوتے ہیں۔ ہم انعامات اپنی طرف سے نہیں دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر