مذہبی اسکول کیخلاف نفرت انگیز بیان دینے پر معروف ترک گلوکارہ گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترک حکّام نے معروف ترک گلوکارہ گلسین کو ترکیہ میں قائم کیے گئے اسلامی ہائی اسکول کے نظام کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔’ترک میڈونا‘ کے نام سے مشہور گلوکارہ گلسین کی گرفتاری کا حکم ان کے ایک ویڈیو کلپ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دیا گیا، جس میں وہ ایک پرفارمنس کے دوران اپنے بینڈ کے ایک رکن کے بارے میں نفرت انگیز بیان دیتی نظر آ رہی ہیں۔گلوکارہ نے اپنے بینڈ کے رکن کے بارے میں کہا تھا کہ اُنہوں نے امامِ خطیب کے مدرسے سے تعلیم حاصل کی اور وہ ایسی جگہ ہے جہاں سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔گلوکارہ کو نفرت انگیز بیان کے ذریعے لوگوں کو نفرت اور دشمنی پر اکسانے کے الزام میں مزید تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترکیہ کے محکمۂ انصاف کے وزیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے متعلق اس طرح نفرت انگیزی آرٹ کی توہین ہے۔ترک حکومت کو گلوکارہ کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ کچھ افراد کی طرف سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر