امامِ کعبہ کی حرم شریف میں پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے خصوصی دعا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں امامِ کعبہ نے پاکستان میں آئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔سوشل میڈیا پر مسجدالحرام میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں امامِ کعبہ کو پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے دعا کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے، 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات اور 3 ہزار 451 کلومیٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 119 افراد جاں بحق اور 71 زخمی ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 15 سو 27 زخمی ہیں، جبکہ 83 ہزار مویشی بھی جان سے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر