ملک سیلاب سے متاثر، 75 فیصد پاکستان پر عمران خان کی حکومت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہی جاری ہے جبکہ 75 فیصد پاکستان پر عمران خان کی حکومت ہے۔ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی آئی ہوئی ہے، ایسے میں عمران خان کو جلسوں کی پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور ہمیں 24 میل حکومت کا طعنہ اور گالیاں دیتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال بےقابو ہے، دعا ہے اس پر قابو آجائے، قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے، وہ تو ہے ہی، اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں نے آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھیں، رشوت دے کر گھر اور ہوٹل تعمیر کیے ہوئے ہیں۔خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ کسی نے اس صورتحال پر درست کہا کہ قدرت نے اپنی گزرگاہوں کو انسانوں سے واگزار کروالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج سےامداد آنا شروع ہوگئی ہے، دیگر ممالک بھی امداد بھیج رہے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر