اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے ملتان روانہ ہوں گی۔مریم نواز ملتان کے بعد تونسہ شریف جائیں گی، وہ راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔ذرائع ن لیگ کاکہنا ہے کہ مریم نواز مرکزی رہنماؤں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مریم نواز کل جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگی



