فرانس: مدنی کلچرل ایسوسی ایشن کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی مدنی کلچرل ایسوسی ایشن نے فرانس میں مخیر حضرات سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کردی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اپیل ایسوسی ایشن ممبران حق نواز کھوکھر، چوہدری مظہر منیر بابر، شاہد غلام رسول، حاجی محمد الیاس، میاں رفیق محمد، محمد اشرف، حاجی جاوید اقبال، حاجی سخاوت علی بھٹی، چوہدری محمد امین، حاجی محمد صادق، ملک عبدالرزاق، چوہدری بشارت علی اور سید شاہ کی جانب سے کی گئی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے ہمارے بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، ہماری پاکستانی مدنی کلچرل ایسوسی ایشن آپ سے اپیل کرتی ہے کہ ہمارے ملک کے باسیوں کی مدد کے لیے عطیات جمع کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے لیے دعاگو ہیں اور آپ کو اپنے ملک کی مالی مدد کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں تاکہ اس وقت پریشانی میں مبتلا ہمارے پاکستانی شہریوں کے لیے یکجہتی اور باہمی مدد کی جاسکے۔ ایسوسی ایشن نے اپنی اپیل میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے آپ کا ہر ایک عطیہ اہم ہے۔مدنی کلچر ایسوسی ایشن فرانس نے تمام مخیر حضرات کا پاکستان میں متاثرہ افراد کی جانب سے پیشگی شکریہ بھی ادا کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر