وفاقی حکومت کو دو تین روز قبل سیلاب زدگان کا خیال آیا: عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومتِ پنجاب کے مشیرِ اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو دو تین روز قبل سیلاب زدگان کا خیال آیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت پچھلے 1 ماہ سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ بھی قرار دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی جا رہی ہے۔چارسدہ ایک اور سیلابی ریلے کے نشانے پر آگیا، سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں 1 ہزار سے متجاوزعمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ٹیلی تھون کرنے جا رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ کے پی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ مخیر حضرات کل کے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر