پاک فوج سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سب سے آگے، خصوصی ہیلپ لائن اور فلڈ ریلیف ڈونیشن اکائونٹ قائم کر دیا، اب تک ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):پاک فوج حالیہ سیلابی صورتحال میں مسلسل سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائی میں مصروف ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سمیت تمام عسکری قیادت کی اولین ترجیح اس وقت ملک میں سیلاب سے متاثر ہونیوالوں کی خدمت کرنا ہے۔ آرمی چیف گزشتہ روز کراچی گئے جہاں انہیں ملک میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف ہیلپ لائن 1125 بھی متعارف کروا ئی اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کسی بھی ہنگامی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے لیے 1125 پر رابطہ کر سکتے ہیںاورسیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات عسکری بینک کے اکاؤنٹ نمبر00280100620583 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، اکاؤنٹ کا ٹائٹل “سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف” رکھا گیا ہے۔ پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہےجبکہ 3دن کا1500ٹن راشن بھی سیلاب زدگان میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے نام پر غلط اکاؤنٹ سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں جس پر آئی ایس پی آر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہمارا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، عوام سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی رقوم حکومت پاکستان کے متعین کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور فوجی جوان اور افسران کو سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے نوٹیفائیڈ متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو، ریلیف مہم کا آغاز کیا ہوا ہے، ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے ماتحت ریلیف، ریسکیو آرگنائزیشن قائم کی گئی، اب تک 40 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات اور آرمی کے 137سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 200 کے قریب عارضی طبی مراکز میں 23 ہزار لوگوں کو ادویات اور طبی مدد دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت شہروں میں عطیات مراکز قائم کرے گی، جہاں عوام کی طرف سے عطیہ کیا جانے والا سامان ٹینٹ، شیلٹر، شمسی لائٹس، بستر، میٹرس، موسمی کمبل جمع کیے جائیں گے، عطیات مراکز میں چادریں، پانی ذخیرہ، صاف کرنے کی کٹس جمع کی جائیں گی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عطیات مراکز میں ٹارچ لائٹس، بارش والے جوتے اور ترپال وغیرہ جمع کیے جائیں گے، آٹا، گھی، چاول، دال، خشک دودھ، چینی، پتی پینے کا صاف پانی بھی وصول کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر