آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50 ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر