حکومت کی نااہلی کی گواہی تو نواز شریف بھی دے رہے ہیں: اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی گواہی تو نواز شریف بھی دے رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نااہل ہے، ساڑھے چار ماہ ہو گئے ابھی تک ان سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا۔وزیر خزانہ خیبر پختونخوا سے متعلق سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ تیمور جھگڑا نے خط میں 24 گھنٹے میں اپنی مدد کا اظہار کیا، خط میں کہا گیا کہ ہم وفاق کی مدد کے لیے تیار ہیں، 2 ماہ میں انھوں نے صوبائی حکومت سے ملاقات تک نہیں کی۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تیمور جھگڑا صوبے کا حق مانگ رہے ہیں، حکومت کی جانب سے اپنی ناکامی کا ملبہ تیمور جھگڑا پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، خبردار اگر کسی نے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ڈنڈے سے ملک کو چلائیں گے تو یہ آپ کی خام خیالی ہے، جن دعوؤں پر آپ نے حرام کے پیسے سے حکومت گرائی اس میں ناکام ہوئے، جو بھی ہو رہا ہے وہ آپ کی ناکامی کی وجہ سے ہو رہا ہے، آپ نااہل ہیں اور آپ نے عوام کی زندگی مشکل نہیں مشکل تر بنا دی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف کی ڈیل نہیں ہو رہی، آپ سب کو چھوڑیں آپ کی نااہلی کی تو نواز شریف گواہی دے رہے ہیں، ہم نے بہت بہتر پوزیشن میں آئی ایم ایف سے بات چیت کی تھی اور ہم ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے تھے۔ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو پاکستانی قوم متحد ہو جاتی ہے، جو لوگ مشکل میں ہیں قوم ان کی مدد کے لیے اٹھے گی۔سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد کی ہدایت کی ہے، دنیا بھر سے پیغام آ رہا ہے کہ عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپیل کریں، عمران خان کی طرف فنڈز ریزنگ کی اپیل کیلئے کہا جارہا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے میں حکومتوں کو متحرک کیا گیا ہے، صوبائی حکومتوں سے بات چیت جاری ہے، فلڈ ریلیف امداد سے متعلق جلد فیصلہ ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر