ملک میں سیلاب، مشکل گھڑی میں کے پی حکومت سیاست کر رہی ہے: حکومتی اتحاد کا مشترکہ بیان

وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کن صورت حال جاری ہے لیکن اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا (کے پی) کی حکومت نے سیاست کرتے ہوئے آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرط پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا کا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو لکھا ہوا خط پاکستان کو معاشی بحران کے سیلاب میں ڈبونے کی چال ہے۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمران خان تھا جس نے آئی ایم ایف کے ساتھ کڑی شرائط پر معاہدہ کیا، پاکستان کی معیشت کے ہاتھ پاؤں باندھے، پھر خود ہی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور پروگرام معطل کرادیا۔حکومتی اتحاد کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سبسڈی دے کر پاکستان کی معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھا دیں تاکہ پاکستان معاشی طور پر دیوالیا ہوجائے۔خیبر پختونخوا حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر عمل سے انکاربیان کے مطابق حکومت انتہائی مشکل فیصلے کرنے پر اس لیے مجبور ہوئی کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سازش کو ناکام بنائیں گے اور پاکستان کی معاشی خودمختاری کا دفاع کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر