اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدا و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 75 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 69 فیصد رہی۔اس کے علاوہ ملک میں 122 کورونا کے مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ملک میں کورونا سے مزید 6 اموات



