سندھ، ڈائریا پیچش کے کیسز میں اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں سے ڈائریا پیچش کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اگست میں 1لاکھ 45 ہزار سے زائد بچے ڈائریا سے متاثر ہوئے جبکہ 14ہزار سے زائد بچے پیچش کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے۔سندھ بھر میں 5 سال تک کے 70 ہزار سے زائد اور پانچ سے10 سال تک کے 74 ہزار سے زائد بچے ڈائریا میں مبتلا ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال 6 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا جبکہ 72 ہزار سے زائد بچے پیچش میں مبتلا ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈائریا کےسب سے زیادہ 35 ہزار کیسز ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع ملیر میں 19 ہزار بچے متاثر ہوئے ۔ضلع کورنگی میں ڈائریا کے 17ہزار سے زائد اور 14ہزار کیسز ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر