بیوی سے کہا تھا ماں باپ کو کچھ نہ کہنا اکیلے میں مجھے جوتے بھی مارلینا: بہروز سبزواری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینئر اداکار بہروز سبزواری نے نوجوان نسل میں شادی کی ناکامی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔حال ہی میں دیے گئے ڈیجیٹل انٹرویو میں میزبان نے بہروز سبزواری سے شادیوں کی ناکامی سے متعلق سوال کیا کہ نوجوان نسل کے رشتوں میں وہ کون سی تین چیزوں کی کمی ہے جو شادی میں ناکامی کی وجہ بنتی ہے؟اس کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ پہلا یہ کہ شادیوں پر بے دریغ خرچہ، کیونکہ ہمارے یہاں شادی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے ان شاہانہ تقریبات کی وجہ سے رشتے میں ایک دوسرے سے امیدیں بڑھ جاتی ہیں، شادی میں تو لوگ اپنا اسٹیٹس خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہیں لیکن شادی کے بعد جب دونوں فریقین کو حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو چیزیں مختلف ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ میں مارننگ شوز میں شادیاں دکھانے، مہنگے برانڈ کے کپڑے دکھانے کے سخت خلاف ہوں، اس صورت میں وہ بچیاں کیا کریں جن کے ماں باپ مہنگی شادیاں کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے؟ ہماری عوام میں زیادہ لوگ ایسے ہیں جو پیسہ خرچ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے‘۔دوسری وجہ بتاتے ہوئے بہروز سبزواری کا کہنا تھا ’اگر میاں بیوی میں انڈراسٹینڈنگ اچھی ہو تو کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا‘۔انہوں نے اس حوالے اپنی اہلیہ سے کہی بات شیئر کی اور بتایا کہ ’میں نے سفینہ کو کہا تھا کہ اگر میرے ماں باپ تمہیں کچھ بھی کہیں تو کمرے میں آکر مجھے جوتے سے مارلینا لیکن ان سے کچھ نہ کہنا‘۔تیسرا مشورہ دیتا ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ شوہر کو بیوی سے مخلص ہونا چاہیے، ساتھ ہی ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھیں جس سے غلطی ہو وہ دوسرے کو معاف کرے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر