وزیراعظم نے تمام سرکاری محکموں کو اسپورٹس شعبے بحال کرنےکا حکم دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری محکموں کو اپنے کھیلوں کے شعبے (ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس) بحال کرنےکا حکم دے دیا۔وزیراعظم ہاؤس میں دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایتھلیٹس سے ملاقات کی اور میڈل جیتنے والوں کھلاڑیوں کو انعامی چیک دیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور میڈل جیت کر قومی پرچم بلندکیا اور پاکستان کا نام روشن کیا، ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے، آپ کی کامیابیوں سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، محنت کریں اورکامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپیئن جویلین تھرور ارشد ندیم اور تمام کھلاڑیوں کے مطالبات پورے کرنےکا اعلان کیا اور تمام سرکاری محکموں کو اپنے اسپورٹس شعبے بحال کرنےکا حکم دے دیا۔ خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی لگائی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر