سیلاب کی صورتِحال، وزیرِ اعظم نے دورۂ لندن منسوخ کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیلاب کی صورتِ حال کی وجہ سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔وزیرِ اعظم نے سیلاب کی صورتِ حال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس بلا لیا ہے۔شہباز شریف نے وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں این ڈی ایم اے اور دیگر حکام وزیرِ اعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات سے آگاہ کریں گے۔بارشوں اور سیلاب سے صورتحال سنگین، 326 بچوں سمیت 903 اموات، سندھ، بلوچستان سب سے زیادہ متاثر، فصلیں تباہ، ایک کروڑ بے گھروزیرِ اعظم شہباز شریف کی پوتی حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ لندن میں زیرِ علاج ہیں، جس کے باعث وزیرِ اعظم کو لندن جانا تھا۔واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی منجمد کر دیا ہے، اب تک 326 بچوں سمیت 903 افراد جاں بحق جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔سیلاب سے ایک لاکھ 25 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور 3 ہزار کلو میٹر سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر