یوکرین کی یوم آزادی کے دن روسی راکٹ حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے: زیلنسکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی سوویت یونین سے علیحدگی حاصل کرنے کے دن کے موقعے پر روس کی جانب سے ایک ریلوے اسٹیشن پر کیے گئے راکٹ حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے اپنے ویڈیو خطاب میں یوکرینی صدر نے کہا کہ مشرقی یوکرینی ریجن دونیتسک سے 145 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود چھوٹے سے ٹاؤن چیپلین کے ریلوے اسٹیشن پر روس کی جانب سے راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم چیپلین کے غم میں مبتلا ہیں جہاں ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ حملے کے نتیجے میں اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ یوکرینی صدر کی جانب سے ملک بھر میں یوم آزادی کے موقعے پر روسی حملوں کے پیش نظر یوم آزادی تقریبات منسوخ کر دی گئی تھیں، اور عوام کو اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یوکرین کے یوم آزادی پر دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر