انسداد دہشتگردی کی عدالت سے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو یکم ستمبر تک ان کی گرفتاری سے روک دیا۔خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئیں اور غیر متعلقہ افراد کو عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔عمران خان کی گاڑی کوجوڈیشل کمپلیکس کےاحاطے میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ملی جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پیدل چل کر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے بطور ڈیوٹی جج درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی آر میں شکایت کنندہ مجسٹریٹ ہے، پراسیکیوشن کے مطابق تقریر میں تین افراد کو دھمکی دی گئی، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل آئی جی اورخاتون جج کو دھمکی کا کہا گیا، وہ تینوں شکایت کنندہ نہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نشست پر کھڑے ہوکر حاضری لگوائیعدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں ؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نشست پر کھڑے ہوئے اور ان کی عدالت میں حاضری لگائی گئی۔بابر اعوان نے کہا کہ ’شرم کرو‘ کے الفاظ کیا دھمکی ہیں؟ زیادتی نہ کرو شرم کرو، یہ الفاظ سوسائٹی میں اکثر استعمال ہوتے ہیں، قتل کرنے کا نہیں،کیس کرنے کا کہا گیا، کہا کہ زیبا آپ بھی تیار ہوجائیں، آپ کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، وہ ایکشن ہم نے لیا اور پھر اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ گئے، عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ جان سے مارنا ہے۔ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورعدالت نے بابر اعوان کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے پولیس کو عمران خان کو یکم ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا جب کہ پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر