شہبازگل نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔شہباز گل نے اپنے وکیل فیصل چوہدری اور دیگر قانونی ٹیم کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی۔شہباز گل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ میرے خلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا اور میرے بیان کےکچھ حصے توڑ مروڑ کر ایف آئی آر میں شامل کیے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں، امریکا اوریورپ کی درسگاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، میرے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ مجھے بدنیتی کے تحت مقدمے میں پھنسایا گیا لہٰذا درخواست ضمانت منظورکی جائے۔واضح رہےکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جنہیں گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر