عامر لیاقت کی نشست قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک خالی رہے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): عامر لیاقت حسین کی ناگہانی موت سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کراچی موجودہ قومی اسمبلی کی مدت کے اختتام تک خالی رہے گی جہاں پی ٹی آئی کے محمود مولوی گزشتہ ہفتے انتخابی معرکے میں منتخب ہوئے تھے۔ باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی نے رکنیت کا حلف اٹھانا تھا لیکن انہوں نے اس کا انتخاب نہیں کیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر منتخب اراکین رکنیت کا حلف اٹھاتے ہیں اور پارٹی کی پالیسی کے مطابق انہیں استعفیٰ دینا پڑے تو ان کی متعلقہ نشستیں دوبارہ خالی ہو جائیں گی اور پارٹی کو الیکشن لڑنا پڑے گا۔ ذرائع مطابق اگر عمران خان اپنے اعلان کے مطابق 9 نشستوں سے الیکشن لڑیں اور اگر وہ واپس آجائیں تو یہ نشستیں قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک خالی رہیں گی۔ذرائع نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی نے رواں سال اپریل میں این اے 33 ہنگو (کے پی کے) کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی جہاں ندیم خان خیال کامیاب امیدوار کے طور پر واپس آئے جنہوں نے رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا جب کہ اس دوران قومی اسمبلی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرحوم رکن خیال الزمان کے بیٹے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے واپس آنے والے امیدوار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر