سائرہ سے کہتا ہوں شادی کرلو میں تمہارے ساتھ کھڑا ہوں : بہروز سبزواری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکار شہروز سبزواری کے والد اور سینئر اداکار بہروز سبزواری نے سابقہ بہو سائرہ یوسف کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سائرہ آج بھی ہماری بیٹی ہے، اگر چہ سائرہ اور شہروز کی کیمسٹری نہیں ملی لیکن یہ بات معنی نہیں رکھتی کیوں کہ ہم اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکتے، یہ اللہ پاک کا کام ہے۔طلاق کے بعد ہونے والی سوشل میڈیا تنقید کے حوالے سے بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ جتنے بھی لوگوں نے ہمیں ٹرول کیا وہ وقت ہمارے لیے ، شہروز اور سائرہ دونوں کے لیے بڑا سخت تھا، اگرچہ یہ ہمارا ذاتی مسئلہ تھا لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بطور اسٹار ان کی جاگیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی سائرہ کو خود سے الگ نہیں سمجھا اور نہ سمجھیں گے، میں نے کئی بار سائرہ کو کہا کہ تم بھی سیٹل ہوجاؤ میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں ، سائرہ ہماری بچی ہے اور سائرہ شہروز کی بیٹی نورے ہماری جان ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے طلاق کی تصدیق 29 فروری 2020 کو کی تھی۔بعدازاں شہروز نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کر لی تھی اور اب دونوں کی بھی ایک بیٹی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر