فخر ہے کہ ورلڈکپ کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو اس بات پر فخر ہے کہ فیفا ورلڈکپ قطر 2022ء کا آفیشل میچ بال ’الریحلہ‘ پاکستان میں بنایا گیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈکپ ’اسٹیڈیم 974‘ کا دورہ کیا۔فخر ہے کہ ورلڈکپ کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا، وزیراعظم شہباز شریفاسٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کروایا گیا اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔وزیراعظم نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کے قیام میں قطر کی کوششوں کو سراہا۔فخر ہے کہ ورلڈکپ کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا، وزیراعظم شہباز شریفانہوں نے فٹبال اسٹیڈیم کی شان و شوکت اور اس سے منسلک سہولیات کی تعریف کی جس میں قطری ثقافت اور شناخت کی عکاسی کی گئی ہے۔وزیراعظم نے قطر کے عوام اور قیادت کو میگا ایونٹ کے انعقاد میں شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔فخر ہے کہ ورلڈکپ کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا، وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم نے ورلڈکپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو بھی سراہا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر