کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات طے شدہ تاریخ 28 اگست کو ہی ہوں گے۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکے لیے خط لکھا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں سندھ حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہےکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیےجائیں۔سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ اس وقت بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ کرانا ممکن نہیں، محکمہ موسمیات نے سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس وقت سندھ حکومت، انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے مختلف اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آئی جی سندھ کے مطابق اس صورت حال میں پولیس اہل کاروں کو متاثرہ اضلاع سے واپس بلانا مشکل ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ ہنگامی صورت حال میں الیکشن کے معاملات میں سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات مؤخر کیے جائیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نئی تاریخ پر غور کرے۔خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں 28 اگست کو پولنگ ہونا ہے، اس سے قبل بھی بلدیاتی انتخابات بارشوں کے باعث ملتوی کیےگئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر