مون سون کے موسم میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مون سون کے موسم میں ہوا میں نمی کے باعث بال کمزور اور روکھے ہوجاتے ہیں جس سے بالوں کے گرنے کی شکایت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔غذا میں چند درج ذیل چیزوں کا خیال کرکے آپ اپنے بالوں کو گرنے سے بچاسکتے ہیں۔میتھی دانہ میتھی دانے کو اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرنا بہت مفید ہے۔ آپ اسے دہی میں مکس کرکے بھی کھاسکتے ہیں یا چاہیں تو سالن میں شامل کرلیں۔مون سون کے موسم میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟اس کے علاوہ آپ اپنی ناریل کے تیل کی بوتل میں میتھی کے بیج ڈال کے رکھ لیں اور نہانے سے دو گھنٹے قبل اس تیل سے مالش کریں۔ اس سے آپ کو روکھے بالوں سے نجات ملے گی اور نئے بال بھی آسکتے ہیں۔اگر آپ کے بال کسی ہارمونل مسئلے کی وجہ سے گِر رہے ہیں تو میتھی دانہ انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔الیو یا تخمِ ہالیوںتخمِ ہالیوں (Garden cress seeds) آئرن سے بھرپور غذا ہے، بس انہیں بھگو کر رکھ دیں اور رات کو دودھ کے ساتھ کھالیں۔مون سون کے موسم میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟اگر آپ دودھ نہیں پیتے یا پھر دودھ سے الرجی ہو تو تخمِ ہالیوں آپ کے لیے بہترین غذا ہے، انہیں میٹھے میں شامل کرلیں یا پھر ان کے لڈو تیار کرکے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکے لطف اندوز ہوں۔یہ سرطان کے مریضوں کو کیموتھراپی کے دوران بال گرنے کے مسئلے سے نمٹنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔جائفلآپ چاہیں تو ایک چٹکی جائفل کو تخمِ ہالیوں کے ساتھ دودھ میں شامل کرکے بھی لے سکتے ہیں۔مون سون کے موسم میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟جائفل وٹامن بی 6، فولک ایسڈ اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بالوں کے گرنے اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ گھی، ہلدی اور دہی کو بھی اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرنے سے بالوں کے گرنے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر