عمران خان کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اے ٹی سی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنی قانونی ٹیم کے اراکین سے آج سہ پہر ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ سیاسی کمیٹی کے اراکین سے بھی مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہری پور جلسے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روز کے لیے راہداری ضمانت منظورکی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر