قائمہ کمیٹی کا اجلاس: پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر چیئرمین اوگرا کی وضاحتیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین اوگرا سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سخت سوالات کیے گئے جس میں چیئرمین نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر وضاحتیں دیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عبدالقادر کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئرمین اوگرا سمیت پیٹرولیم ڈویژن کے حکام شریک ہوئے جب کہ کمیٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چیئرمین اوگرا سے سخت سوالات کیے۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن فدا محمد نے سوال کیا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی اور پاکستان میں مہنگی ہورہی ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟ اس پر چیئرمین اوگرا مسرور خان نے بتایا کہ اوگرا پی ایس او سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی قیمت کی بنیاد پرقیمتوں پر ورکنگ کرتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کسی ایک روز کی خام تیل کی قیمت پر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اوگرا اپنے صارفین کا مکمل تحفظ کرتا ہے اور اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں اپنےطور پر ایک پیسہ اوپرنیچے نہیں کرسکتا۔چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ پاکستان ضرورت کا 70 فیصد پیٹرول درآمد کرتا ہے اور 30 فیصد پیٹرول مقامی ریفائنریز بناتی ہیں، پاکستان میں 50 فیصدڈیزل درآمد ہوتا ہے اور 50 فیصد مقامی ریفائنریاں بناتی ہیں۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نہیں لگتا حکومت پیٹرولیم مصنوعات سستی کرپائے گی، آئی ایم ایف کو بجٹ میں 750ارب روپے پیٹرولیم سے بتائے گئےہیں، ابھی تو آگےجاکرحکومت کوپیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی بھی لگاناہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر