حکومت انڈسٹری چلانے کیلئے 10 سالہ پالیسی کا اعلان کرے،ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(آپٹما) نے کہا ہے کہ حکومت انڈسٹری چلانے کیلئے 10 سالہ پالیسی کا اعلان کرے۔آپٹما حکام کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت کے بجائے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلنا افسوسناک ہے۔ آپٹما 5 سال میں50 ارب ڈالر ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرلے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کے فروغ کیلئے ریجنل انرجی ٹیرف دینا ہوگا، پالیسیوں کا تسلسل اور تجارتی خسارہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسلسل چودھویں بار الیکشن میں اپنے گروپ کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ٹیکس آرڈیننس 2022 ؛ تاجروں سے ماہانہ 20 ہزار بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہوگاگوہراعجاز کا کہنا تھا کہ معیشت میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، انڈسٹری بند ہوئی تو ایکسپورٹ بھی رک جائے گی، خسارے والے سرکار ی اداروں سے جان چھڑانا ہوگی ۔ کب تک بند آئی پی پیز کو پیسے دیتے رہیں گے؟آپٹما لیڈر نے کہا کہ اس سال کپاس کی پیداوار 90 لاکھ گانٹھ ہونے کا امکان ہے جس سے کسانوں کی آمدن بھی بڑھے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر