کوشش ہوگی ضمانت خارج ہونے پر عمران کو عدالت سے گرفتار کریں: رانا ثنااللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواست خارج ہو جائے اور انہیں اسی وقت عدالت سے گرفتار کرلیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک ‘ میں عمران خان کو ملنے والی راہداری ضمانت پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا اور بھی آسان ہوگیا ہے، ان کے خلاف درج کیے گئے دہشتگردی کے معاملے میں مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، ان کے بیانات اور الفاظ کی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور عمران خان خود گواہ اور ثبوت ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب جب عمران خان عدالت میں ضمانت کروائیں گے اور ہمیں نوٹس جاری ہوں گے تو ہم کوشش کریں گے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواست خارج ہو جائے اور انہیں اسی وقت عدالت سے گرفتار کرلیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جج کے خلاف توہین آمیز گفتگوکی اور دھمکیاں دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ان کی دھمکیوں کو جرم کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے سوموٹو لیا، اب اسلام آباد ہائیکورٹ بھی کارروائی کا آغاز کرے گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جس جیل میں رہنا چاہیں گے ان کو اس جیل میں رکھا جائےگا، اگر وہ پنجاب کی جیل جانا چاہیں تو وہاں بھیج دیں گے یا پھر اسلام آباد ہی کسی جگہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پرویز الٰہی کی حکومت عمران خان کو جتنی بھی سہولتیں دے دے لیکن عمران کے لیے جیل میں رہنا بہت مشکل ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر