پہلی جاپانی خاتون فوٹو جرنلسٹ 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ اور مایہ ناز فوٹوگرافر سونیکو ساساموتو 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونیکو ساساموتو اپنی 108 ویں سالگرہ سے صرف 2 ہفتے قبل 15 اگست کو انتقال کر گئیں۔جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ 1914ء میں ٹوکیو میں پیدا ہوئیں، وہ مصور بننا چاہتی تھیں لیکن والد کی جانب سے انکار کے بعد انہوں نے فوٹوگرافی کا انتخاب کیا اور 1940ء میں فوٹوگرافک ایسوسی ایشن آف جاپان میں شمولیت اختیار کی۔خاتون فوٹو جرنلسٹ کے موضوعات دوسری جنگِ عظیم کے بعد جاپان پر امریکی قبضے کی نگرانی کرنے والے جنرل ڈگلس میک آرتھر سے لے کر کوئلے کی کان میں کام کرنے والوں کی بیویوں تک مختلف شعبوں پر مشتمل تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتون فوٹو جرنلسٹ نے ایک انٹرویو میں لمبی عمر کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہر رات ایک گلاس ریڈ وائن اور ہر روز چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا میری لمبی عمر کے راز میں شامل ہے‘۔انہوں نے اُس انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ ’آپ کو کبھی سست نہیں ہونا، اپنی زندگی کے بارے میں ہمیشہ مثبت رہنا ضروری ہے‘۔سونیکو ساساموتو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’کبھی ہمت نہ ہاریں، آپ کو آگے بڑھنے اور آگاہ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ آگے بڑھ سکیں‘۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر