ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کو جاری نوٹس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو جاری نوٹس کی سماعت پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جاری نوٹس کی الیکشن کمیشن میں سماعت چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نےکی۔پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ کیس میں بہت زیادہ دستاویزات ہیں،انہیں اکھٹا کرنا ہے،ہمیں نوٹس کا جواب دینے کیلئے کچھ مہلت چاہیے۔معاون وکیل پی ٹی آئی نوید انجم نے کہا کہ ہمیں جامع جواب دینے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ پوری کارروائی کا حصہ رہے ہیں، دستاویزت آپ کے پاس پہلے سے ہیں پھر کہاں سےاکھٹی کرنی ہیں۔پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم نے کہا کہ ہم غیرملکی چیپٹر سے دستاویزات جمع کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر