سیاسی میدان میں بے شرمی کی انتہا ہو چکی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج سیاسی میدان میں بے شرمی کی انتہا ہو چکی ہے، عمران خان نے فریش مینڈیٹ کیلئے دوٹوک کہا ہے، حکومت کے نکمے پن کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، شوکت ترین اور جمشید اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی شہری حقوق دلوانے کی جنگ لڑ رہی ہے ، آگے بہت زیادہ بیروزگاری آ رہی ہے ۔ڈیفالٹ سے بچانے کا نعرہ لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں، حماد اظہرحماد اظہر کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ سے بچانے کا نعرہ لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں ، حکومت انتخابات کی طرف جانا ہی نہیں چاہتی ، انہیں پتہ ہے کہ بات الیکشن پر گئی تو عوام نے انہیں ووٹ نہیں دینا ۔عالمی منڈی میں قیمتیں جتنی بھی نیچے چلی جائیں یہاں کم نہیں ہو سکتیں، عوام آج اِن کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، اگلے مہینے کے بجلی یونٹ میں 10 روپے اضافی ہوں گے جبکہ بجلی ہے ہی نہیں، آتی ہے تو بہت مہنگی ہوتی ہے ۔عبوری حکومت لے کر آئیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، شوکت ترینپی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے فریش مینڈیٹ کیلئے دوٹوک کہا ہے، اس مقصد کیلئے بات چیت کیلئے ہم تیار ہیں، سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے الیکشن کے معاملے پر بات ہونی چاہیے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے عبوری حکومت لے کر آئیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں،میں نگراں حکومت کی مدد کیلئے بھی تیار ہوں، مگر ضروری ہے کہ ایک غیر جانبدار عبوری حکومت لائی جائے ۔شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات پر بھی بات کی جا سکتی ہے،عبوری حکومت ایسی ہونی چاہیے جس پر سب کا اعتماد ہو۔سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کو بہت نقصان پہنچا ہے، جمشید اقبالاس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال نے کہا کہ زراعت کو سیلاب نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کو بہت نقصان پہنچا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر