ایک شخص کا اقتدار کا نشہ اسے پاگل کر رہا ہے: آصف زرداری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک شخص کا دن بدن اقتدار کا نشہ اسے پاگل کر رہا ہے۔بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے وزراء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے، فوج کے افسران اور سپاہی دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔آصف زرداری نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیآصف زرداری نے کہا کہ فوج، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو یہ شخص دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے دکھاؤ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے؟ یہ میرے، نواز شریف اور مریم بیٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر سکتا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ یہ شخص کیا خود ہر قانون کو روند سکتا ہے؟ اداروں اور حکومت کو اس کے خلاف اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں بارشوں کے باعث ہنگامی صورتِ حال کا سامنا ہے، جہاں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف لگی ہوئی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو سیاست چھوڑ کر صرف متاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر