ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے CEO بن گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک 2021 کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ایلون مسک مسلسل چار برسوں سے اس فہرست میں سرفہرست ہیں، ان کی تنخواہ کا پیکج زیادہ تر اسٹاک کے کئی اختیارات سے بنایا گیا ہے اور اس وجہ سے ان کی ذاتی دولت میں 78 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو کہ تقریباً 269 بلین ڈالرز ہے۔ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی تنخواہ بہت زیادہ ہے یہاں تک کہ ان کے بعد اس فہرست میں شامل باقی 13 سی ای اوز مل کر بھی صرف ایلون مسک کی کمائی کا آدھا حصّہ ہی کما سکتے ہیں، جو کہ کل 6.3 بلین ڈالرز ہے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ریوین آٹوموٹیو کے سی ای او رابرٹ سکیرینج نے گزشتہ سال 2.3 بلین ڈالرز کی زبردست تنخواہ وصول کی تھی لیکن پھر بھی وہ مسک سے بہت پیچھے تھے۔تیسرے نمبر پر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 2021 میں تقریباً 853 ملین ڈالرز کمائے، چوتھے نمبر پر کیلیفورنیا میں مقیم لوسیڈ موٹرز کے سی ای او/سی ٹی او پیٹر راولنسن نے 575 ملین ڈالرز کمائے۔ایلون مسک نے اپنے قریبی دوست کو دھوکا دیدیا؟سافٹ ویئر کمپنی (C3.ai) کے سی ای او ٹام سیبل 343 ملین ڈالرز کما کر پانچویں نمبر پر آئے جبکہ کوٹی کے سی ای او سو نبی 283 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔KKR پرائیویٹ ایکویٹی کے سی ای او جو بی 279 ملین ڈالرز کے ساتھ ساتویں، سائبر سیکیورٹی فرم سینٹینیل ون کے سی ای او ٹومر وینگارٹن 275 ملین ڈالرز تنخواہ وصول کرنے کے بعد آٹھویں جبکہ پالانٹیر ٹیکنالوجیز کے سی ای او ایلکس کارپ 264 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ فہرست میں نویں نمبر پر اور گِٹ لیب کے سی ای او سڈ سجبرندیج 263 ملین ڈالرز تنخواہ کے ساتھ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر