روس کی یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کو 31 اگست سے دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سرکاری کمپنی گیز پروم نے اعلان کیا ہے کہ 31 اگست کو نارڈ اسٹریم گیس لائن کو دوبارہ 3 دن تک مرمت کیلئے بند کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ پائپ لائن جولائی میں 10 دن تک مرمت کیلئے بند رہی تھی۔یورپین ذرائع اسے روس کی جانب سے تنگ کرنے کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جولائی میں جب گیس بند کی گئی تھی تو نہ صرف اس سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا بلکہ اس کے بعد گیس کی سپلائی بھی کم کر دی گئی تھی۔خیال رہے کہ یورپی ممالک میں سب سے بڑی معیشت والے ملک جرمنی کو نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے گیس سپلائی کی جاتی ہے۔دوسری جانب گیز پروم کے اس اعلان کے بعد جرمنی نے اپنے ہاں موجود نیوکلئیر پاور پلانٹس کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر