امریکی ریاستوں میں ایک سال سے پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

نیو یارک(نیشنل ٹائمز): امریکا میں نکاسی آب کے نمونوں پر کیے گئے نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ مہلک پولیو وائرس نیویارک شہر میں ممکنہ طور پر اپریل سے اور کسی دوسری ریاست میں ایک سال سے گردش کر رہا ہے۔امریکا کے سینٹرز فار ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن(سی ڈی سی) کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے میں گزشتہ ماہ نیو یارک میں غیر ویکسین شدہ شخص میں پولیو کے کیس کی تشخیص پر مزید روشنی ڈالی گئی۔ اس سے قبل سمجھا جاتا تھا کہ اس وائرس کو امریکا سے 40 سال قبل ختم کیا جا چکا ہے۔جون میں نوجوان کے ایک نواحی علاقے میں ایک نوجوان کو بخار، گردن کے اکڑنے، پیٹ میں تکلیف ہونے کی علامات سامنے آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان علامات کے ساتھ اس کے ہاتھ پیروں میں کمزوری بھی ہوگئی اور اس کے جسم میں پیتھوجن بھی پایا گیا۔پیتھوجن ایسے حیاتیات ہوتے ہیں جو جسم میں بیماری کو پناہ دیتے ہیں۔ جو وائرس متاثرہ شخص میں ملا تھا اس کی شناخت نیویارک کے پڑوس میں موجود دو کاؤنٹیز کے نکاسی آب کے نمونوں میں بھی کی گئی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص نے اس دوران بین الاقوامی سفر نہیں کیا تاہم اس وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی ممکن ہو سکتی ہے۔امریکا میں 2000 کے بعد سے پولیو ویکسین کے قطرے نہیں پلائے جا رہے۔ اس وائر کی منتقلی ممکنہ طور پر بیرونِ ملک کسی شخص سے ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر