یونان میں مقابلے کے دوران آسمانی بجلی گر گئی، ایتھلیٹ جھلس کر ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یونان میں نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے کے دوران بجلی گرنے سے ایک ایتھلیٹ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا سخت زخمی ہو گیا ہے۔مقامی پولیس حکام کے مطابق آسمانی بجلی کا شکار ہونے والے ایتھلیٹ یونان کے ماؤنٹ فلکرو کی 6 چوٹیوں پر 1340 میٹر اونچائی پر نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔حکام کے مطابق نائٹ ٹریک ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں 55 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے، واقعے کے وقت بیشتر ایتھلیٹ فنش لائن پر پہنچ چکے تھے۔پولیس کے مطابق پیرگوئی کے قصبے کے قریب 22.2 میل ریسنگ مقابلے کے دوران دو ایتھلیٹ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے تھے، جن میں ایک ایتھلیٹ موقعے پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ائیرلفٹ کرکے اسپتال پنہچایا گیا تھا۔حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایتھلیٹ ابھی طبیعت نازک ہے، اسے طبی امداد دی جا رہی ہے



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر