عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور عمران خان کے قانونی مشیر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔قبل ازیں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے اور ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قبل از گرفتاری ضمانت کا معاملہ ہے اس لیے عدالت آئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے خلاف پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے وزیراعظم ہاؤس سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر