وزیراعظم نے سندھ و بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف نے ملک خاص طورپرسندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پراجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کو نقد رقوم اور زر تلافی کی ادائیگیوں پربریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کو آج کے اجلاس میں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزارکی فوری نقد رقم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین میں فوری نقد رقوم تقسیم کرنے کا گزشتہ روز حکم دیا تھا جب کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز آرمی چیف اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے بھی ٹیلیفون پرگفتگو کی تھی جس میں سندھ میں امدادی کارروائیوں سے متعلق امور پر گفتگوکی گئی تھی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے سندھ میں رابطہ سڑکوں اورپلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرزکی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر