انیل کپور اپنے نواسے سے نانا کہلوانا پسند نہیں کریں گے: کرن جوہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ سدا بہار اداکار انیل کپور اپنے نواسے سے نانا کہلوانا پسند نہیں کریں گے۔گزشتہ روز سونم کپور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خبر دی کہ وہ بیٹے کی ماں بن گئی ہیں جس کے بعد بالی وڈ کی کئی نامور شخصیات نے اداکارہ کو ڈھیروں مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے سونم اور ان کے گھر والوں کو مبارکباد دی اور انیل کپور سے متعلق دلچسپ بات بھی کی۔بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں بیٹےکی پیدائشکرن جوہر نے کہا ‘مجھے یقین نہیں آ رہا کہ سونم ماں بن چکی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ انیل کپور اس بات سے خوش نہیں ہوں گے کہ انہیں کوئی نانا کہے کیونکہ وہ حد سے زیادہ جوان ہیں’۔یاد رہے کہ 65 سالہ انیل کپور بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جو اپنی فٹنس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔خیال رہےکہ مئی 2018 میں سونم کپور اپنے قریبی دوست اور بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر