ترکیہ میں دو مختلف حادثات میں 32 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترکیہ میں دو مختلف حادثات میں 32 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شہر گازیان ٹیپ میں ایک بس نے پہلے سے رونما ہونے والے حادثے کے مقام پر ٹکر مار دی جہاں 16 افراد ہلاک اور 21 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ریسکیو کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق گازیان ٹیپ میں مرنے والوں میں 3 فائر فائٹرز ، 2 ایمرجنسی ورکرز اور 2 صحافی بھی شامل ہیں۔ دوسرا حادثہ کچھ گھنٹوں بعد شہر ماردین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک عوام کے ہجوم پر چڑھ دوڑا۔مقامی حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ دوسرے حادثے میں زیادہ تعداد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے ورکرز کی تھی جس میں 16 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہیں اور یہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ دونوں حادثوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وزیر انصاف کی جانب سے دونوں حادثات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر