بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے۔سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد اور کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا ہوئی، ڈیزل سے 1.46 فیصد اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 10.36 اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔ اس کے علاوہ جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت ایک روپے فی یونٹ رہی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی فروخت ہوئی، جولائی کے لیے پیداواری لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی تاہم بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا 31 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی اور بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر75 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر